1 ستمبر 2012 - 19:30

فلسطینی مجاہدین نے غزہ پر مسلسل جارحیتوں کے جواب میں صہیونی فوجیوں کے ٹھکانوں پر حملہ کیا –

ابنا: فرانس پریس کے مطابق صہیونی فوج کے ایک عہدیدار نے کہا کہ فلسطینی گروہوں نے کل غزہ سے مقبوضہ فلسطین کے جنوبی شہر اشکلون پر ایک راکٹ داغا جسکے نتیجے میں دو صہیونی  زخمی ہوگئے –
فلسطین سے موصولہ ایک اور خبر کے مطابق صہیونی فوج کے ٹینکوں نے رفح شہر کے خزاعہ علاقے پر حملہ کرکے فلسطینی شہریوں کے گھروں کو نشانہ بنایا –
ادھر صہیونی فوج کے جنگی طیاروں نے ایک بار پھر غزہ پر جارحیت کرکے دو فلسطینیوں کو زخمی کردیا ہے –
فلسطین کی وزارت صحت کے مطابق صہیونی فوج کے ایف سولہ جنگی طیاروں نے کل غزہ کے جنوبی علاقوں کو نشانہ بنایا جسکے نتیجے میں دو فلسطینی زخمی ہوگئے -

.....

/169